سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ایک اورریفرنس دائر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، ریفرنس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، ریفرنس فوٹو:فائل

سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔

وحید شہزاد بٹ ایڈوکیٹ کی جانب سے یہ ریفرنس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی پابندی لازم ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات کی سماعت میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور ذہانت کا اظہار کرتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر

ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ججز پر تعصب کا الزام لگا کر کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، انہوں نے اپنی درخواست میں میرے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی، جوڈیشنل کونسل سے درخواست ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل وحید شہزاد بٹ ایڈوکیٹ کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک ریفرنس پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔
Load Next Story