سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادؤ پر چارہ اسکینڈل میں فرد جرم عائد جیل منتقل

لالو پرساد پر 1990 میں مویشیوں کے چارے میں 37.7 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک September 30, 2013
لالو پرساد سمیت اسکینڈل میں ملوث 45 ملزمان کو 3 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے سابق وزیر ریلوے اور ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادؤ پر 1996 میں مویشیوں کے چارے میں 37.7 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں سی بی آئی کی عدالت نے چارہ اسکینڈل میں لالو پرساد اور بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ مشرا سمیت 45 افراد پر فرد جرم عائد کی، لالو پرساد پر الزام تھا کہ انہوں نے مویشیوں کے چارے کے نام پر 1996 میں بہار حکومت کے خزانے سے 37.7 کروڑ روپے کا غبن کیا، اسکینڈل میں کل 900 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، الزام ثابت ہوجانے کے بعد تمام ملزمان کو 3 اکتوبر کو 4 سے 7 سال تک کی سزا سنائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے کے بعد لالو پرساد یادؤ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر رانچی جیل منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں