کراچی کوسندھ سے الگ ہونے نہیں دیں گے فروغ نسیم

اندرون سندھ ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیل چکا ہے، کراچی کی بہتری سے زیادہ فائدہ سندھ کا ہے، وزیرقانون


ویب ڈیسک September 14, 2019
عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی اور متبادل نظام لارہے ہیں، وفاقی وزیرقانون

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ اگر لوگ آرٹیکل 149 میں ایسی کوئی چیز پڑھیں جو اس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں اور ہم توخود کہتے ہیں کراچی کو سندھ سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا قانون جلد لارہے ہیں، لیگل ایڈ جسٹس اتھارٹی کا فوکس بچوں اور خواتین کے جرائم کی طرف ہوگا، جو لوگ وکیل نہیں کرسکتے سالہا سال جیلوں میں پڑے رہتے ہیں لیکن خواتین کو اب اپنے حق کے لیے عدالتوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے خواتین کی جائیداد سے متعلق خواتین محتسب سول کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی۔

وزیرقانون نے کہا کہ تحریک انصاف اور اتحادیوں نے عوام کی فلاح کے قوانین بنائے ہیں، عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا تھا عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے، نئے قوانین کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی پراپرٹیز سے متعلق نیا قانون لایا جا رہا ہے، نئے قوانین سے ججز،وکلا اور عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، شکایات آرہی تھیں کہ جیل میں بڑی کرپشن کرنے والوں کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اب نیب میں اگر کسی پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام ہو تو اس کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت قائم کرنے کو سراہتا ہوں، ہم بھی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کو متعارف کرانے جارہے ہیں، بے نامی ٹرانزیکشن قانون میں وسل بلور قانون کو شامل کررہے ہیں جب کہ پنجاب اور کے پی کے میں نئے قوانین جلد رائج ہوجائیں گے اور بلوچستان کے وزیراعلی سے بھی ان قوانین سے متعلق جلد بات ہوگی، سندھ حکومت بھی اگر چاہے تو یہ اچھے قوانین رائج کرے، ہم ویلکم کریں گے۔

کراچی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے نئے صوبے کی بات نہیں کی، میرے بیان پر سیاست کی جارہی ہے، اگر لوگ آرٹیکل 149 میں ایسی کوئی چیز پڑھیں جو اس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں اور ہم توخود کہتے ہیں کراچی کو سندھ سے الگ نہیں ہونے دیں گے جب کہ اندرون سندھ میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیل چکا ہے، کراچی کی بہتری سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کا ہے، کراچی اسٹریٹجک کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی، کمیٹی سے متعلق رابطہ کرنا وفاق کا صوابدید ہے، ناصر شاہ اچھے آدمی ہیں ضرورت پڑی تو رابطہ کریں گے۔

اس سے قبل فردوش عاشق اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان قوانین کو بدل رہی ہے جو گلے سڑے نظام سے ملک کو باہر نکالنے میں رکاوٹ تھے جب کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے کل کشمیر کاز کے لیے مظفرآباد پہنچنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپوزیشن اپنا کشمیر ایشو پر کردار ہندوستان کے میڈیا پر دیکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |