پی سی بی کا ایکسپریس نیوز کی خبر پر ایکشن محمد حسنین کو وطن واپس بلالیا
قائد اعظم ٹرافی میں محمد حسنین سندھ کی ٹیم میں شامل ہیں تاہم وہ کیربین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں
DUBAI:
میڈیا کی طرف سے معاملہ اٹھانے پر کرکٹ بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محمد حسنین کا این او سی کینسل کرکے واپس آنے کی ہدایت کردی۔
محمد حسنین سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد قائد اعظم ٹرافی میچز میں حصہ لیں گے، قائد اعظم ٹرافی میں محمد حسنین سندھ ٹیم میں شامل ہیں تاہم بورڈ نے کئیربین پریمیئر لیگ کے پورے سیزن کے لیے این اوسی دے رکھا ہے ۔ محمد حسنین کا قائد اعظم ٹرافی پر لیگ کو ترجیح دینے کا معاملہ میڈیا میں آنے پر پی سی بی نے حسنین کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی سی بی کا دہرا معیار؛ محمد حسنین کو کیربیئن لیگ کے لئے فائنل تک چھٹی
اس سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ کا نام حیران کن طورپر سدرن پنجاب ٹیم میں شامل کیاگیا تھا ، جس پر سابق کپتان نے بورڈ حکام کو یاد دلایا کہ وہ ریڈ بال کرکٹ چھوڑ چکے، اب ان کا قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنا درست نہیں ہوگا، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ کسی نوجوان کرکٹر کو موقع دیاجائے۔ ٹرافی کے میچز ہفتے سے کراچی، لاہور اور ایبٹ آباد سینڑز پر قائد اعظم ٹرافی میچوں کا آغاز ہوچکا ہے۔