افغان جنگجوؤں کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ انٹیلی جنس رپورٹ

پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے ہرے اور سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا گاڑیاں بھیجی جاچکی ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک September 30, 2013
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی یہی افغان جنگجو گروپ ملوث ہیں، انٹیلی جنس ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI: انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق افغان جنگجو گروپوں نے امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنالیا ہے اور قصہ خوانی بازار پر حملہ اسی منصوبے کا حصہ تھا۔

انٹیلی جنس اداروں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان جنگجو افغانستان میں بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر کے پاکستان بھجوا رہے ہیں جنہیں امریکی اور بھارتی خفیہ ادارے مطلوبہ تکنیکی مدد فراہم کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے ہرے رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1996 اور سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1994 بھیجی جاچکی ہیں، دونوں گاڑیوں میں بارود کی تہیں بچھائی گئی ہیں اورانہیں عوامی مقامات پر کھڑا کرکے اڑائے جانے کامنصوبہ ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی یہی افغان جنگجو گروپ ملوث ہیں اور یہ ملک میں مزید تخریبی کارروائیوں کا ارادہ رکھنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |