ارشد پپو کیسسابق ایس ایچ او جاوید بلوچ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جاوید بلوچ کو 7 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 30, 2013
جاوید بلوچ پر الزام ہے کہ اس نے گینگ وار کے ملزمان کے ساتھ ارشد پپو کو اغوا کیا تھا، فوٹو: ایکسپریس

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ارش پپو قتل کیس کے ملزم جاوید بلوچ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ جاوید بلوچ سے کیس سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے اس لئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 7 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید بلوچ پر الزام ہے کہ اس نے ایس ایچ او بغدادی تھانے کی حیثیت سے گینگ وار ملزمان سے ایک کروڑ روپے لے کر ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسر عرفات اور ایک ساتھی کے ہمراہ کلفٹن سے اغوا کرکے ان کے حوالے کیا تھا جنہوں نے تینوں افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں