بلوچستان کے حلقہ این اے 265 میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

حلقہ سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 14, 2019
حلقہ سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبیونل نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حلقہ سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درخواست بی این پی مینگل کے امیدوار نوابزادہ لشکری رئیسانی نے جمع کروائی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے بابر اعوان نے کیس کی پیروی کی جب کہ نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی طرف سے ایڈووکیٹ محمد ریاض نے کیس کی پیروی کی، ٹریبیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |