فلم ’گواہ رہنا‘ پاکستان اور ترکی میں بیک وقت ریلیز ہوگی
فلم میں اداکارقوی خان اہم کرداراداکریں گے
تحریک خلافت کے گمنام ہیروز پر بننے والی فلم گواہ رہنا پاکستان اور ترکی میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،فلم میں اداکارقوی خان اہم کرداراداکریں گے۔
کراچی پریس کلب میں فلم گواہ رہنا کے ڈائریکٹرطاہرمحمود اداکارقوی خان سمیت دیگراداکاروں کی جانب مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی، فلم کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ فلم کی کہانی آج سے ایک صدی قبل سن 1920پر مبنی ہے،جس وقت ترک برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کررہے تھے، فلم میں تحریک خلافت کےگمنام ہیروز کے بے مثال کردار کو اجاگر کیا جائےگا،جبکہ فلم پنجاب کی ثقافت کو بھی فلم کا حصہ ہے،پاکستانی فلم گواہ رہنا کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر سے ہو رہا ہے جبکہ فلم اگلے برس مارچ 2020 میں پاکستان اور ترکی میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق کاسٹیوم فلم ہونے کی وجہ سے اس دورکے ملبوسات کے حوالے سےکافی تیاری کی گئی ہے،اداکارقوی خان کا اس موقع پر کہناتھا کہ پچھلے سال انھوں نے نیویارک میں ایک فلم میں کرداراداکیا تھا،اور وہ انتظار کررہے تھے کہ اس جیسا کوئی اورکرداراداکرنے کا انھیں موقع ملے،جب انھوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تووہ ان سے بہت متاثر ہوئے،اور نوجوانوں کی یہ کاوش انتہائی سراہنے کے لائق ہے۔