بیئر اسٹو کے ’بناوٹی رن آؤٹ‘ نے اسٹیون اسمتھ کے ہوش اڑا دیے
میزبان سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد ہونی چاہیے تھی، کرکٹ شائقین
پانچویں ایشز ٹیسٹ میں انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو کے 'بناوٹی رن آؤٹ' نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کے ہوش اڑا دیے۔
پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جب اسٹیون اسمتھ سنگل مکمل کرنے کیلیے اسٹرائیک اینڈ کی جانب دوڑے تو بیئر اسٹو نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ گیند وصول کرچکے اور بیلز اڑانے والے ہیں، جس پر استمھ نے فوراً ڈائیو لگائی جبکہ گیند وکٹ کیپر کی جانب آئی ہی نہیں تھی بلکہ اسے بولر اینڈ پر تھرو کیا گیا تھا۔
اسمتھ نے بھی بُرا ماننے کے بجائے اسے بطورمذاق لیا،البتہ سوشل میڈیا پر شائقین نے بیئر اسٹو کی اس حرکت کو 'فیک فیلڈنگ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزبان سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد ہونی چاہیے تھی۔