لاہورکے لنڈا بازار میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی میٹروبس سروس بھی معطل

لنڈا بازار میں اب تک 80 سے زائد دکانیں، ٹھیلے اور کروڑوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا


ویب ڈیسک September 30, 2013
لنڈا بازار میں اب تک 80 سے زائد دکانیں، ٹھیلے اور کروروں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوچکا ہے، ریسکیو اہلکار فوٹو: ایکسپریس نیوز

جنرل اسپتال کے قریب واقع لنڈا بازار میں لگنےوالی آگ سے کروڑون روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ آگ کی وجہ سے میٹروبس سروس بھی معطل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لنڈا بازار میں اب تک 80 سے زائد دکانیں، ٹھیلے اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے مزید درجنوں دکانوں اور رہائشی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیمیں اور فائربریگیڈ کےعملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

دوسری جانب آگ لگنے کی وجہ سے قینچی چوک سے چونگی امرسدھو کے مقام تک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کی سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جب کہ امرسدھو سے گجومتہ تک میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں