اسٹیٹ بینک شرح سود1325پر برقراررکھے گا تجزیہ کار

شرح سود پر ایکسپریس ٹریبیون کے سروے میں ریسرچ ہاؤسز کے تجزیہ کاروں کی رائے


Salman Siddiqui September 15, 2019
شرح سود پر ایکسپریس ٹریبیون کے سروے میں ریسرچ ہاؤسز کے تجزیہ کاروں کی رائے۔ (فوٹو: فائل)

ایکسپریس ٹریبیون کے سروے میں8ریسرچ ہاؤسز نے توقع ظاہرکی ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود 13.25 پر برقراررکھے گا۔

ایک ریسرچ ہاؤس نے امکان ظاہر کیاہے کہ شرح سود0.25فیصد کم کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ بلند شرح سود نے اقتصادی گراوٹ کو جنم دیاہے۔ کاروباری حلقوں میںیہ بحث شدت سے جاری ہے کہ شرح سود برقرار رہے گی یاکم کردی جائے گی۔ اس وقت شرح سود بلند ترین سطح پر ہے جبکہ مہنگائی کی شرح اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکاہے۔

الفابیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد کاکہناہے کہ پیرکو مالیاتی پالیسی کے اعلان میں شرح سود برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شرمین سیکیورٹیز کے تجزیہ کار چندن کمار کا کہناہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کم کرے گا۔

ایلگژر سیکیورٹیز کے حماد اسلم کا کہناہے کہ بلند شرح سود سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے محمد سہیل کو توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ نیکسٹ کیپیٹل کے مزمل اسلم نے امکان ظاہر کیاہے کہ شرح سود13.25فیصد پر برقرار رہے گی۔

جے ایس گلوبل کے حسین حیدر کا کہناہے کہ ممکن ہے اسٹیٹ بینک شرح سود برقرار رکھے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود0.25کم کیے جانے کاامکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں