جب تک دھرتی ہے صوبہ سندھ قائم رہے گا مراد علی شاہ

جو لوگ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جلد نیست و نابود ہو جائیں گے، وزیر اعلیٰ


Nama Nigar September 15, 2019
نیئنگ میں سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر بیٹے سے اظہار تعزیت، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک دھرتی ہے صوبہ سندھ قائم رہے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مختصر دورے پر نیئنگ پہنچے جہاں انھوں نے رکن سندھ اسمبلی پیر سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر ان کے بیٹے سید صالح محمد شاہ جیلانی سے تعزیت کی، تعزیت کے بعد میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید غلام شاہ جیلانی 5 بار ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور وہ ان کے خالو تھے جبکہ ان کے انتقال کے بعد سندھ اور بلوچستان میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، سندھ کی تقسیم کے حوالے سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اس پر اپنا موقف دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ قبل ہی سندھ اسمبلی میں واضح کر دیا تھا کہ جو لوگ سندھ کی تقسیم کا جھوٹا خواب دیکھ رہے ہیں وہ جلد نیست و نابود ہو جائیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رئیس امان اﷲ شاہانی، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی، ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں