بھارت خواتین کیلیے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست
افغانستان دوسرے ، شام تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں نمبر پرموجود
خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولتوں میں بھارت کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔
ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان دوسرے اور شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچویں نمبر پرموجود ہے۔
ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولتوں، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا ہر سال جائزہ لیا جا تا ہے۔
سروے میں کہا گیا تھا کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پرموجود تھا۔