انڈین مواد چلانے پر چھاپہ کیبل آپریٹرز کا پیمرا ٹیم پر حملہ

بھوپتیاں میں کارروائی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہر ی کی شکایت پر کی گئی


Press Release September 15, 2019
تھانہ چوہنگ میں ملزمان فرقان عباس ،عرفان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج۔ (فوٹو: فائل)

انڈین مواد چلانے پر پیمرا ٹیم کا چھاپہ، کیبل آپریٹرز نے حملہ کردیا۔

 

پاکستان سٹیزن پورٹل (شکایت سیل) پر شکایت موصول ہونے پر پیمرا انفورسمنٹ ٹیم نے لاہور کے نواحی علاقہ بھوپتیاں میں چھاپہ مارا جہاں پر فرقان عباس اورعرفان وغیرہ غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پر انڈین چینلز اور انڈین مواد بذریعہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ چلارہے تھے۔

دوران کارروائی ملزمان فرقان عباس اور عرفان نے 10 سے 12افراد کے ساتھ مل کر پیمرا ٹیم پر حملہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو دی گئی جس کے بعد پولیس پارٹی ایس ایچ او چوہنگ کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی۔

تھانہ چوہنگ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر2272/19 درج کرلی گئی ہے ۔ پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت کیبل نیٹ ورک پر انڈین مواد چلانا غیر قانونی ہے۔ جی ایم پیمرالاہور اکرام برکت کا کہنا ہے کہ انڈین مواد پر پیمرا نے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

اس سلسلے میں چیئر مین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملک کے تمام صوبوں کا دورہ کر کے کیبل آپریٹرز پر یہ واضح کیاتھا کہ کشمیر کی نازک صورت حال کے پیش نظر ملک میں انڈین مواد کو نشر کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہئیے۔ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کی تمام تنظیموں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں