حکومت اور طالبان اللہ اور رسولﷺ کے نام پر جنگ بندی کریں علمائے کرام کی اپیل

کچھ عناصر قیام امن کےراستےبندکرنےکےدرپے ہیں جبکہ خانہ جنگی اورسازشوں سےملک کونکالنےکا بہترطریقہ مذاکرات ہیں،علمائےکرام


ویب ڈیسک September 30, 2013
مذاکرات کی کامیابی تک مسلح کارروائیوں سے گریز کیا جائے، علمائے کرام کی اپیل فوٹو؛ محمد اقبال

ملک بھر کے نامور علمائے کرام اور مشائخ نے حکومت اور طالبان سے اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں اور مذاکرات کی کامیابی تک مسلح کارروائیوں سے گریز کریں۔

اسلام آباد میں صدر وفاق المدارس شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومت ، فوج اورکالعدم تحریک طالبان کی طرف سے باہمی مذاکرات کے ذریعے خانہ جنگی ختم کرکے ملک میں امن قائم کرنے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ ان کاکہنا تھا کچھ عناصر قیام امن کے راستے بند کرنے کے درپے ہیں جب کہ خانہ جنگی اور بیرونی سازشوں سےملک کو نکالنے کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کابہتر طریقہ مذاکرات ہیں۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ طاقت کا بے جا استعمال اور خونریزی کسی مسئلے کا حل نہیں ،اجلاس میں مفتی رفیع عثمانی، مولانا تقی عثمانی، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا حنیف جالندھری،مولانا فضل محمد اور دیگر شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں