پی آئی اے کے مسافر طیارے میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی
طیارہ مزید 10 منٹ ہوا میں رہتا تو زوردار دھماکے سے پھٹ جاتا، ایئرپورٹ حکام
HONG KONG:
جدہ جانے والے قومی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے بروقت لینڈنگ کرکے طیارے میں موجود 200 سے زائد مسافروں کو بچالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث طیارے کاانجن ناکارہ ہو گیا۔ پائلٹ نے صورت حال کی سنگینی کا بروقت احساس کرتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ فائربریگیڈ کے عملےنے طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں پرواز کے وقت 200 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے، طیارہ مزید 10 منٹ ہوا میں رہتا تو زوردار دھماکے سے پھٹ جاتا۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں بھیجنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم مسافر اگلے طیارے میں بھی بیٹھنے کو تیار نہیں۔