قائداعظم ٹرافی گیند لگنے سے عثمان صلاح الدین میچ سے دستبردار

سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی


Abbas Raza September 15, 2019
عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی

قائداعظم ٹرافی میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے عثمان صلاح الدین میچ سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا موقع ہے، سینٹرل پنجاب کے عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے، دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے، محمد سعد کو میچ کے دوران بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گذشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی، عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ کنکشن قانون کے تحت گردن یا سر پر گیند لگنے کی وجہ سے اگر کسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہو یا تکلیف محسوس کرے تو اس کا متبادل لیا جا سکتا ہے۔ ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ کے سر پر چوٹ لگی تو اسی قانون کے تحت ان کا متبادل لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں