عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے بلاول بھٹو زرداری
حقیقی جمہوریتیں ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل حل اور اسےترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، 1973 کے متفقہ دستور کا دوسرا نام جمہوریت ہے، عوام کی حقیقی منتخب حکومت کی عدم موجودگی جمہوریت نہیں کہلائے گی۔ حقیقی جمہوریتیں شہریوں کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام ہی کے حقوق غضب کرنے پر نہیں لٹاتیں، ایک عوامی حکومت ہی پاکستان کے مسائل کو حل اور اسے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کرسکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سیاسی، معاشرتی، معاشی، سفارتی اور دیگر محاذ پر جتنی پیشقدمیاں کیں وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، قائداعظم کے بعد قائدِ عوام نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لئے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، آصف علی زرداری کو شہید بھٹو اور شہید بی بی کے جمہوری ویژن کی حفاظت کی پاداش میں قید کیا گیا۔