
اس ٹوائلٹ کا نام 'امریکا' رکھا گیا ہے جسے پہلے نیویارک میں واقع گگنہائیم میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ 18 قیراط سونے سے بنا یہ ٹوائلٹ اب راتوں رات چوری کرلیا گیا ہے۔ ٹیمس ویلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح چار بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا ہے اور یہ ٹوائلٹ باقاعدہ کام بھی کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق اس کی ٹوٹ پھوٹ سے پانی کی لائنیں متاثر ہوئیں اور بڑے رقبے پر پانی پھیل گیا جس کے بعد ایک 66 سالہ شخص کو چوری کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں دو گاڑیاں بھی استعمال کی گئی تھیں۔ پولیس نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کرکے ٹوائلٹ کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ محل کو عوام کےلیے بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ٹوائلٹ کو اطالوی فنکا موریزیو کیٹلان نے بنایا تھا جب کہ بلین ہائم محل ایک ثقافتی عمارت ہے جہاں ونسٹن چرچل کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔ سال 2017 میں یہ ٹوائلٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دیا گیا تھا اور اس کے بعد امریکا سے برطانیہ لایا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔