پاکستان ریلویز نے راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو بند کردیا

مالی خسارے کے باعث دو ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے


Numainda Express September 15, 2019
مالی خسارے کے باعث دو ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

ریلوے حکام نے مالی خسارے کے باعث دو ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس کو مکمل طور پر بند کردیا، دھابیجی ٹرین کا افتتاح صدر پاکستان نے چند ماہ قبل کیا تھا اور دونوں ٹرینوں کو موجودہ حکومت کے ادوار میں چلایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے حکام نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی راولپنڈی ایکسپریس جو لاہور اور راولپنڈی سے رات کو 8 بجے چلتی تھی اسے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اسی طرح کراچی سے دھابیجی کے درمیان چلنے والی ٹرین کو بھی مالی خسارے کی وجہ سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اس ٹرین کا افتتاح صدر پاکستان نے چند ماہ میں کیا تھا لیکن یہ ٹرین مسلسل خسارے میں جارہی تھی جس پر دونوں ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں