پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول 4 روپے 12 پیسے مہنگا

پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔


ویب ڈیسک September 30, 2013
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 12 پیسے اضافے کے ساتھ 113 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 101 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی، مٹی کا تیل 2 روپے 14 پیسے اضافے سے 108 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 5 روپے 57 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 143 روپے 90 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔