اوول ٹیسٹآسٹریلیا 19 سالہ فتح کی پیاس نہ بجھاسکا

انگلینڈ 135رنز سے کامیاب، ایشز سیریز 2-2 سے برابر، براڈ اور لیچ کی4،4 وکٹیں

انگلینڈ 135رنز سے کامیاب، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

آسٹریلیا، انگلینڈ میں فتح کی 19 سالہ پیاس نہ بجھاسکا، انگلش ٹیم نے پانچواں ٹیسٹ 135 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، ٹرافی کینگروز کے قبضے میں برقرار رہی، 399 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی آسٹریلوی ٹیم 225 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میتھیو ویڈ کے 117 رنز بھی کسی کام نہ آئے، اسٹورٹ براڈ اور جیک لیچ نے 4، 4 جبکہ جوئے روٹ نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل میزبان سائیڈ دوسری اننگز میں329 رنز پر آؤٹ ہوئی، ناتھن لیون نے 4 جبکہ پیٹ کمنز، پیٹرسڈل اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پانچواں اور آخری ٹیسٹ 135 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے۔


اس طرح آسٹریلیا کا انگلش سرزمین پر ایشز جیتنے کا 19 سال پرانا خواب پھر ادھورا رہ رگیا ہے، آخری مرتبہ اس نے یہاں پر 2001 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار سیریز ڈرا ہونے کی وجہ سے دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے ٹرافی بدستور کینگروز کے ہی قبضے میں رہے گی۔ 399 رنز کا ہدف پانے والی آسٹریلوی ٹیم نے ابتدائی 3 وکٹیں 56 رنز پر گنوادیں جبکہ 85 کے ٹوٹل تک 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

اس بار اسٹیون اسمتھ بھی 23 رنز پر آؤٹ ہوئے جوکہ اس سیریز میں ان کا کم ترین انفرادی اسکور ہے۔ میتھیو ویڈ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، انھوں نے 166 بالز پر 117 رنز بنائے تاہم دوسری جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی مزاحمت جلد ہی دم توڑ گئی۔

اس طرح پوری ٹیم 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹورٹ براڈ اور جیک لیچ نے 4، 4 وکٹیں لیں جبکہ پارٹ ٹائم بولر جوئے روٹ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل 313 رنز 8 وکٹ سے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کرنے والی انگلش ٹیم 329 رنز پر آؤٹ ہوئے، جوفرا آرچر کو 3 رنز پر پیٹ کمنز نے وکٹ کیپر ٹم پین کی مدد سے قابو کیا، جیک لیچ (9) لیون کی وکٹ بنے۔ پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے والے آرچر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Load Next Story