اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات ایران کے حوالے سے نرم رویے پراظہارتشویش

ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے، امریکا اس عائد پابندیوں کو مزید سخت کرے، نیتن یاہو


AFP October 01, 2013
ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنززیر غور ہیں، براک اوباما۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے وائٹ میں ملاقات کی اور صدر اوباما کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے نرم گوشہ ظاہر کرنے پر تشویش کا اظہار اور اس حوالے سے سخت موقف جاری رکھنے پر زور دیا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے اور ایرانی حکومت کے بیانات اور اقدامات سے اس کی ذہنیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کر لیتا اس وقت تک ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا مفاہمتی عمل نہ اپنایا جائے، ایران پر لگائی جانے والی معاشی پابندیوں کو جاری رکھا جائے اور ان میں مزید سختی کی جائے۔


اس موقع پر امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے،امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے فوجی کارروائی سمیت کسی بھی آپشن کو نظرانداز نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔