آصف زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد

سابق صدر سے اہل خانہ اور وکلا پیر کے روز ملاقات کرسکتے ہیں، احتساب عدالت


ویب ڈیسک September 16, 2019
سابق صدر سے اہل خانہ اور وکلا پیر کے روز ملاقات کرسکتے ہیں، احتساب عدالت فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی وکیل نے کہا کہ عدالت فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کو ہفتے میں 2 دن ملاقات کرانے کا حکم دے۔ نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پراعتراض اٹھایا۔

عدالت نے اہل خانہ اورقانونی ٹیم کو آصف علی زرداری سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سابق صدرسے ملاقات پیر کے روز کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں