بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں21فیصد تک اضافے کا اعلان

3سالہ اسپیشل سیونگ8.9سے11،ڈیفنس سیونگ10.36سے 11.87،5 سالہ سرٹیفکیٹس پرمنافع9.48 سے 11.4 فیصدکردیا گیا


Numainda Express October 01, 2013
وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد محکمہ قومی بچت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں کے لیے منافع کی شرح میں 2.1 فیصد تک اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد محکمہ قومی بچت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، 3سالہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح8.9 فیصد سے بڑھا کر11 فیصد، 5 سالہ سرٹیفکیٹس پر9.48 سے 11.40 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس 10.36سے11.87 فیصد، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس 12.24سے 13.68 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح6 فیصد سے بڑھا کر7.5 فیصد کردی گئی ہے۔



اس کے علاوہ محکمہ قومی بچت نے 3جولائی بروزمنگل کو جاری کیے جانے والے قلیل مدتی سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے بھی منافع کی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 3 ماہ کے سیونگ سرٹیفکیٹس کیلیے 8.85فیصد، 6ماہ کے سرٹیفکیٹس کیلیے 8.95 اور ایک سال کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9 فیصد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔