ٹیکسٹائل برآمدات26 ارب ڈالرتک لے جائیں گے یاسین صدیق

اپٹما کے نمائندے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سےمونسینٹو کے ہائی بریڈ بیجوں کے استعمال کی پیشکش کا جائرہ لے رہےہیں۔

یاسین صدیق نے بتایا کہ اپٹما کے نمائندے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے مونسینٹو کے ہائی بریڈ بیجوں کے استعمال کی پیشکش کا جائرہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے اپٹما وژن2020 کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت سال2020 تک پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو26 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔


اپٹما کے نومنتخب مرکزی چیئرمین یاسین صدیق نے پیر کو اپٹما کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ توانائی بحران اور خطے کے حریف ممالک کی مصنوعات کے ساتھ مسابقت کے قابل نہ ہونے کے باوجود ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان پاکستان کی معاشی بقا کی خاطر قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپٹما کے نمائندے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے مونسینٹو کے ہائی بریڈ بیجوں کے استعمال کی پیشکش کا جائرہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story