ڈاکوؤں نے قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک چھین لیا

ملزمان ٹنڈوآدم روڈ پر ٹرک چھوڑ کر فرار، مویشی کراچی سے تعلق رکھنے والے مالکان کے حوالے


Nama Nigar October 01, 2013
ضلع مٹیاری سے بدامنی کا خاتمہ ترجیح ہے، رشوت خور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ایس ایس پی کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے سے نامعلوم مسلح افراد قربانی کے جانوروں سے بھرا ہوا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔

اطلاع پر ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے ضلع بھر کی ناکا بندی کروادی جس کے بعد مسلح افراد اڈیرو ٹنڈوآدم روڈ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی نے جانوروں سمیت ٹرک مالکان کے حوالے کردیا جو کراچی کے رہنے والے تھے۔



دریں اثنا ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہاکہ ضلع سے بدامنی کا خاتمہ اور رشوت خور پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں میں لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پولیس کسی بھی بے گناہ سے زیادتی نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ ضلع میں مرغوں کی لڑائی اور منشیات پر مکمل پابندی ہے، کہیں بھی مرغوں کی لڑائی ہوئی یا منشیات کا کاروبار ہوا تو اس تھانے کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے گا۔ امجد شیخ نے کہاکہ لوگوں کو ریلیف دینا پولیس کا کام ہے، کسی بھی غریب آدمی کو جس پولیس اہلکار نے بھی پریشان کیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں