بجلی چوری پر3چکیوں اور ٹیوب ویل کے کنکشنزمنقطع
کنکشنز منظور شدہ نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد،مقدمات درج کرنے کیلیے لیٹر جاری
ریجن کے 12 اضلاع میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا آپریشن جاری ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل I حیدرآباد ملک امیتاز الحق کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے پیر کے روز عمر کوٹ سب ڈویژن کے گائوں دوست محمد مہر میں آٹا چکی کا کنکشن بجلی چوری کرنے پر منقطع کر کے3 لاکھ 96ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ رانا اقبال گائوں میں آٹاچکی اور ٹیوب ویل کے کنکشن پر 7 لاکھ روپے جرمانے عائدکیا گیا، اسی طرح گائوں صوفی فقیر میں حاجی اصغر علی پلی کی آٹا چکی میں چوری کی بجلی کا استعمال اور میٹر میں سوراخ پایا گیا۔
جس پر کنکشنز منقطع کردیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ بجلی کنکشن حیسکو انتظامیہ کے منظور شدہ نہیں ہیں جس پر مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائدکیا گیا ہے اور ایف آئی آر درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیے گئے ہیں۔