ایبٹ آباددھمتوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف پولیس کا آپریشن جاریایک گرفتار

مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او نواں شہر زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک October 01, 2013
ایبٹ آباد ،ہری پور اور مانسہرہ کے اضلاع کی پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے

نواحی علاقے دھمتوڑ میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پرپولیس حرکت میں آگئی جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کےد رمیان مقابلہ جاری ہے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس پر علاقے میں موجود مبینہ دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او نواں شہر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد ،ہری پور اور مانسہرہ کے اضلاع کی پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک دہشتگرد کی گرفتاری کی اطلاع ہے ۔


اس صورتحال کے پیش نظر ایبٹ آباد انتظامیہ نے ایوب میڈیکل اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اورڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کےمطابق گزشتہ روز بھی پولیس نے اسی علاقے میں کارروائی کی تھی جس کے دوران دہشت گرد راکٹ لانچر اور بڑی تعداد میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ ان کے قبضے سے موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔