خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک September 16, 2019
تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی شرکت کی، فوٹو: فائل

ہرسال کی طرح امسال بھی نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کو عرق ِ گلاب اور آب زم زم سے غسل دے دیا گیا۔

حجاج کرام کی اپنے ملک واپسی کے بعد نئے ہجری سال کے آغاز پر ہرسال کی طرح امسال بھی غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السدیس، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا۔

خانہ کعبہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد غسل دینے کا عمل شروع ہوا جو 2 گھنٹے میں مکمل ہوا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم میں کپڑا بھگو کر غسل دیا گیا جبکہ فرش کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا۔غسل مکمل ہونے کے بعد خانہ کعبہ کا دروازہ کھول کر اندرونی حصہ میں مخصوص افراد نے نوافل ادا کیے۔

حج کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان سے بچانے کے لیے اسے زمین سے تین میٹر اونچا کردیا جاتا ہے تاہم غسل کے موقع پر غلاف کعبہ کو اس کی اصل لمبائی کے مطابق کردیا جاتاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=IrAA3sdLSVQ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں