27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا وزیراعظم
موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگر ہوا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماوٴں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا، یہ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگرہوا، کشمیریوں کی ہرفورم پرحمایت جاری رکھیں گے، 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔