
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) ثمینہ غنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ضلع بھر کے مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکولز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ طالبات کو پابند کریں کہ اسکول آنے جانے کے وقت برقع، عبایہ یا چادر لازمی پہن کر آئیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، اعلامیہ میں اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔