پشاور کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کیلیے برقع یا عبایہ لازمی قرار

اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک September 16, 2019
اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، نوٹی فکیشن، فوٹو: فائل

پشاور کے تمام سرکاری گرلز اسکولوں میں طالبات کے لیے برقع یا عبایہ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) ثمینہ غنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ضلع بھر کے مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکولز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ طالبات کو پابند کریں کہ اسکول آنے جانے کے وقت برقع، عبایہ یا چادر لازمی پہن کر آئیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد طالبات کو ہراسانی سے محفوظ رکھنا ہے، اعلامیہ میں اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔

notification

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں