ترک صحافتی وفد کا آئی ایس پی آر آفس کا دورہ

صحافیوں کا وفد بھارتی فائرنگ کے متاثرہ شہریوں اور مقامی افراد سےملاقات کرے گا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 16, 2019
صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ ترکی کے صحافیوں کے وفد کو مقبوضہ کشمیر سمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر آفس کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں محاصرے ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور وادی کی تشویشناک صورتحال کےعلاقائی امن کے لیے مضمرات پر بریفنگ دی گئی۔

ترک صحافیوں کے وفد کو فروری کے پاک بھارت تنازع، ورکنگ باونڈری و لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں کا گروپ 18 ستمبر کو مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کررہا ہے، تاکہ بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں کے شکار مقامی افراد اور متاثرین سے بات چیت کی جاسکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |