سیکریٹری تعلیم نے کئی افسران عہدوں سے ہٹادیے

ایڈیشنل سیکریٹری جلالانی سے ایڈمن کا چارج لیکر اسکول کا چارج دے دیا گیا


Staff Reporter October 01, 2013
17گریڈ کے کئی افسر فارغ ،دیگر افسران کوفارغ کرنے کے لیے سفارش کردی.۔فوٹو:فائل

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اپنی عدم موجودگی میں محکمہ میں کیے گئے تبادلوں اورتقرریوں کا نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے ایک ماہ بعد محکمہ تعلیم کے معاملات سنبھالتے ہی ایک ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ایڈمن اور ایک سیکشن افسرسمیت کئی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا ہے،ایڈیشنل سیکریٹری جلالانی کے پاس بیک وقت اسکول اور ایڈمن کے چارج تھے انھیں ایڈیشنل سیکریٹری اسکول کاچارج دیا گیا ہے،ایس او جی ون اللہ ورایو مری کو ہٹاکر فہیم چاچڑکو ایس او جی ون کاچارج دیا گیا ہے۔



عبدالجبارکو ایس او جی ٹو لگایا گیا ہے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے اپنی عدم موجودگی کے دوران تعینات کیے گئے17گریڈ کے کئی افسران کوفارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ساتھ ہی18 گریڈ اور دیگر افسران کوفارغ کرنے کے لیے چیف سیکریٹری سے سفارش کی ہے جن افسران کوہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ان میں سے اکثر او پی ایس پر تعینات تھے ،ذرائع کے مطابق فضل اللہ پیچوہوکے ایک ماہ کے دورہ امریکا کے دوران محکمہ تعلیم میں کئی خلاف ضابطہ کام ہوئے ہیں ان کے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحان بلوچ کو عہدے سے ہٹایاگیا کئی کالجوں میں کم گریڈکے پرنسپل کی تعیناتیاں کی گئیں،من پسند اے ڈی اووز اور ڈی اووزکو تعینات کیا گیا،واضح رہے کہ محکمہ تعلیم میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو اور سینئرصوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑوکے درمیان سرد جنگ کی خبریں عام ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں