ہائی ویز اور موٹر ویز پرعمارتوں کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا فیصلہ

کسی عمارت کے کل زمینی رقبے کی اس علاقے کیلئے طے کردہ ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمت نکالی جائے گی۔


رضوان آصف September 17, 2019
کسی عمارت کے کل زمینی رقبے کی اس علاقے کیلئے طے کردہ ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمت نکالی جائے گی۔ ( فوٹو: فائل)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ہائی ویز اور موٹر ویز پرعمارتوں کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے40 ہزار کلومیٹر طویل وفاقی و صوبائی ہائی ویز اور موٹر ویز کے دونوں سائیڈ کے فرنٹ پر قائم7 لاکھ سے زائد عمارات کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلیے رولز تیار کر لیے ہیں جس میں ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے اراضی کی قیمتوں (ڈی سی ریٹس) کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

کسی عمارت کے کل زمینی رقبے کی اس علاقے کیلئے طے کردہ ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمت نکالی جائے گی اور پھر اس کا ایک فیصد نکالا جائے گا۔ زمین پر موجود عمارت (سٹریکچر ویلیو)کی عمارتی قیمت کا2 فیصد لیا جائے گا اور پھر اس تین فیصد کے مجموعہ کا پانچ فیصد پراپرٹی ٹیکس کے طور پر وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں