کراچی رینجرز و پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن287گرفتار

بھتہ خوروں، اشتہاریوں سمیت287 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

55 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 پستول ، نقد رقم ، موٹر سائیکل ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ پولیس۔فوٹوایکسپریس: فائل

NAWABSHAH:
شہر میں پولیس اور رینجرز نے پیر کوچھاپہ مار کارروائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھتہ خوروں، اشتہاریوں سمیت287 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 55 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 پستول ، نقد رقم ، موٹر سائیکل ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں3 بھتہ خور،22 مفرور اور3 مشتبہ ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر58 ملزمان کو گرفتارکیا، ان کے قبضے سے 2 ریوالور ،10پستول، ایک موٹر سائیکل اور منشیات برآمد ملی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں36 اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں ۔


بغدادی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز عرف ہزارے وال کو گرفتار کر کے2 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم شکیل بدمعاش کا قریبی ساتھی ہے اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ ملزم سے ایک فہرست بھی ملی ہے جس میں ان افراد کا نام ہے جن سے بھتہ وصول کرنا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 134 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے24 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف94 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور ان میں3 پولیس مقابلے بھی ہوئے۔گرفتار ملزمان میں 3 بھتہ خور، 2 قتل اور81 اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 
Load Next Story