عوام کی جیبوں سے ماہانہ 170ارب نکلوائے جائیں گے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکسوں کی مدمیں45ارب روپے سے زائد کااضافی ریونیوحاصل ہوگا۔


Irshad Ansari October 01, 2013
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکسوں کی مدمیں45ارب روپے سے زائد کااضافی ریونیوحاصل ہوگا۔. فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کیے جانیوالے حالیہ اضافے سے عوام کی جیبوں سے 170ارب روپے ماہانہ سے زائد نکلوائے جائیں گے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکسوں کی مدمیں45ارب روپے سے زائد کااضافی ریونیوحاصل ہوگا۔

حکام کے مطابق ملک میں بجلی کے مجموعی طور پر 87 ارب سے زیادہ یونٹ فروخت ہوتے ہیںجن میں سے 30سے 35ارب یونٹ 200یونٹ ماہانہ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرتے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 764ارب روپے کے بل جاری کیے گئے جن میں سے 716ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں

۔TODمیٹر کے تحت 5 کلوواٹ سے زیادہ منظور شدہ لوڈ استعمال کرنے والے صارفین گھریلوصارفین کو مذکورہ اضافہ شدہ نرخوں کے مطابق بجلی کی قیمت کی مد میں ادائیگیوں کے علاوہ 35روپے فی بل کے حساب سے ٹیلی ویژن فیس، 10پیسے فی یونٹ کے حساب سے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں اور 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی مدمیں ادا کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں