متاثرین زلزلہ کوامدادکی فراہمی یقینی بنائینگےچوہدری نثار

زلزلے سے5 ہزارخاندان متاثرہوئے،ایک لاکھ 25 ہزارگھروں کونقصان پہنچا


Numainda Express October 01, 2013
فوج اورانتظامیہ ریلیف کے کاموںمیں مصروف ہے، اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ فوٹو: فائل

SUKKUR: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں آنیوالے زلزلے سے 5 ہزارخاندان متاثرہوئے،ایک لاکھ 25 ہزارگھروں کونقصان پہنچا۔

پاک فوج،ایف سی اورانتظامیہ متاثرہ علاقوںمیں ریلیف کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی اورصوبائی حکومتیں تمام متاثرین زلزلہ کوامدادکی فراہمی یقینی بنائیں گی ابتدائی طورپرمتاثرین زلزلہ کوایک ماہ کاراشن فراہم کیاجائے گا۔وہ پیرکواسلام آبادمیں بلوچستان زلزلے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔



اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی ایرا اورچیئرمین نادرا سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے بتایاکہ زلزلے میں اب تک 375 افرادجاں بحق اور 815 زخمی ہوئے ہیںنقصانات کاتخمینہ لگایاجارہاہے۔ وزیرداخلہ نے بتایاکہ متاثرہ افرادکیلیے بین الاقوامی امدادکی پیشکش ہوئی ہے مگرہم اپنے وسائل سے متاثرین کی مددکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں