مہمند ایجنسی میں بم دھماکا سیکیورٹی اہلکار شہید

فورسز کے گشت کے دوران نصب بم پھٹ گیا ، ایک اہلکار زخمی بھی ہوا


Numaindgan Express October 01, 2013
باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ، لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

مہمند ایجنسی میں بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ راستے میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ ادھر با جو ڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھما کا میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہو گیا۔



سر کاری ذرائع کے مطا بق لیویز اہلکار انسداد پولیوٹیم کے ساتھ گا ڑی میں جا رہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جان فقیر زخمی ہوگیا ، گا ڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں