روس کی سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیش کش

اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سےبچاجاسکتاہے، روسی صدر پیوٹن


ویب ڈیسک September 17, 2019
اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سےبچاجاسکتاہے، روسی صدر پیوٹن فوٹو:فائل

روس نے سعودی عرب پر حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سےبچاجاسکتاہے، سعودی عرب چاہےتو اس کی مددکرنےکوتیارہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ترکی اور ایران بھی ہم سے یہ ڈیفنس سسٹم خرید چکے ہیں، ایس400میزائلوں کی دوسری بیٹری گزشتہ روزترکی کےحوالےکی اور وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم اپریل2020سےکام شروع کردےگا۔

چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں