مسئلہ3ماہ سے بھی پہلے حل ہو سکتا ہے امریکا ایران تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہےجان کیری

ایرانی صدرنے6ماہ تک کی مدت کاذکرکیاہے،ہم اچھی ڈیل چاہتے ہیں،ایران کویقین دلاناہوگاکہ جوہری پروگرام واقعی پرامن ہے

ایران بعض شرائط پوری کرنے کااطمینان دلائے۔ہم اس بارے میں ایک اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ ۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس امیدکا اظہارکیا ہے کہ امریکااور ایران کے درمیان تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے، اگرایران نے یقین دلادیا کہ اس کاجوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اوریہ حقیقتاً پرامن مقاصدکا حامل ہواتو ہمیں اسے تفصیل سے دیکھنا ہوگا۔

عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایرانی صدرنے تنازعے کے حل کے لیے 3سے 6ماہ کی مدت کاذکر کیاہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلہ اس سے بھی پہلے طے ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران بعض شرائط پوری کرنے کااطمینان دلائے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم اس بارے میں ایک اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔





 

اچھی ڈیل سے مرادیہ ہے کہ ڈیل ایران کو جوابدہ بنادے اوریہ یقینی ہوجائے کہ پروگرام مکمل طورپر پرامن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہاکہ اگر ایرانی جوہری پروگرام حقیقتاً پرامن مقاصدکا حامل ہواتو ہمیں اسے تفصیل سے دیکھناہو گا۔ ایساہونا چاہیے کہ دنیااسے دیکھ سکے۔

اس صورتحال میں ایران کے ساتھ امریکی تعلقات میں ڈرامائی اور تیزرفتار تبدیلی آسکتی ہے۔ جان کیری کا کہنا تھاکہ امریکااس وقت تک ان پابندیوں کو ختم نہیں کرے گاجب تک یہ واضح نہ ہوجائے کہ ایک تصدیق کے لائق، اچھی طرح جانچا جاسکنے والااور شفاف طریقہ کاروضع ہوگیا ہے۔ البتہ ایران کی طرف سے ٹھوس اقدام کی صورت میں ان پابندیوں کے خاتمے کاسوچا جاسکتا ہے۔
Load Next Story