کراچی مسافر بس الٹنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے

لیاقت آباد انڈرپاس میں 2 تیزرفتار مسافر بسیں ریس لگاتی ہوئے آپس میں ٹکراگئیں۔


ویب ڈیسک October 01, 2013
لیاقت آباد انڈرپاس میں 2 تیزرفتار مسافر بسیں ریس لگاتی ہوئے آپس میں ٹکراگئیں۔ فوٹو: فائل

لیاقت آباد انڈرپاس میں تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد انڈرپاس میں 2 تیزرفتار مسافر بسیں ریس لگاتی ہوئے آپس میں ٹکراگئیں، جس کے باعث ایک بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد انڈر پاس کے اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا، جبکہ سڑک کے دونوں جانب ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں