بروقت این او سی نہ ملنے پر پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ ٹیبل ٹینس سے باہر
وزیراعظم پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خلاف سخت ایکشن لیں کیونکہ وہ جان کر این او سی جاری نہیں کرتے، کھلاڑی پرنیا
حکومت کی طرف سے بروقت این او سی نہ ملنے کی وجہ پاکستان ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ سے بھی محروم ہو گیا۔
ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 15 سے 22ستمبر تک انڈونیشیا میں کھیلی جانا تھی جس میں 8 قومی کھلاڑیوں اور دو آفیشلز نے شرکت کرنا تھی، ٹیبل ٹینس فیڈریشن حکام کے مطابق ایشین ٹیبل ٹینس ورلڈ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ بھی تھا، ایشیائی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان نے عالمی ایونٹ میں شرکت کا سنہری موقع بھی گنوا دیا ہے۔
ادھر ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شریک پلیئر پرنیا اقبال خان نے ایک وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں تمام ٹیبل ٹینس پلیئرز کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ان کے ایکشن لینے کی وجہ سے ہمیں این او سی تو مل گیا لیکن یہ اجازت نامہ اتنی تاخیر سے ملا کہ ہم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے اور آئندہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے، ایسا ہمارے ساتھ پہلے بھی تین بار ہو چکا ہے،ہم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے این او سی نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہم باہر جا کر نہیں کھیل پاتے، ہماری وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خلاف سخت ایکشن لیں کیونکہ وہ جان بوجھ کر ہمیں این او سی جاری نہیں کرتے ہیں۔
ٹیم آفیشل صبا وارث کے مطابق فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے این او سی مانگا تھا لیکن بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہ آ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں شرکت کے لئے جانا تھا ، حکومت نے فنڈز جاری کئے اور نہ ہی بروقت این او سی جاری کیا۔