کراچی رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشنگینگ وار کے ملزم سمیت مزید 39 افراد گرفتار

کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے کئی کارکنوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2013
گرفتار ملزموں میں 7 مفرور اور اشتہاری جبکہ 3 منشیات فروش شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

PARIS: رینجرز اور پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزم اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت 39 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق جہانگیر روڈ پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم آصف مرزا سمیت 12 افراد کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ آصف مرزا کو لیاری گینگ وار کا سرکردہ کارندہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ دیگر گرفتار افراد پولیس کو بینک ڈکیتی میں مطلوب تھے۔ لانڈھی میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر مقامی ذمہ دار سمیت دس افراد کوحراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رینجرز نے ڈیفنس ، بلوچ کالونی اور محمود آباد میں بھی چھاپے مار کر 5 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب پولیس نے کیماڑی اور مچھر کالونی سے 17 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزموں میں 7 مفرور اور اشتہاری جبکہ 3 منشیات فروش شامل ہیں، تاہم 10 افراد کو جوئے کے اڈے سے حراست میں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں