قصور میں ایک ہی جگہ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں، پولیس


ویب ڈیسک September 17, 2019
دو ناقابل شناخت بچوں کی لاشیں ڈیڑھ دو ماہ پرانی لگتی ہیں، ڈی پی او قصور۔۔ (فوٹو: فائل)

چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جو چونیاں شہر کے رہائشی رمضان کا بیٹا تھا جب کہ 2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کیوجہ ناقابل شناخت ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کو مختلف اوقات میں اغوا کر کے قتل کیا گیا اور لاشیں ایک ہی جگہ سے ملنے سے لگتا ہے کہ ان کے قتل میں کوئی ایک ہی ملزم ملوث ہے اور تینوں بچوں کا تعلق چونیاں سے ہی ہونے کا شبہ ہے، بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کے مطابق تین میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ دو ناقابل شناخت بچوں کی لاشیں ڈیڑھ دو ماہ پرانی لگتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔