بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیپلز پارٹی کی تحاریک التوا

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بلا جواز ہے، اس سے عام آدمی پر بوجھ پڑے گا، تحریک التوا

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بلا جواز ہے، اس سے عام آدمی پر بوجھ پڑے گا، تحریک التوا. فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلز پارٹی نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں میں تحاریک التواء جمع کرادیں۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمع کرائی گئی تحاریک التواء میں کہا گیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے، اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی، قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرواپس لیا جائے۔


دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحاریک التوا جمع کرائی، تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بلا جواز ہے، اس سے عام آدمی پر بوجھ پڑے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،حکومت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے یکم اکتوبر سے بجلی 30 فیصد مہنگی کردی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 5 روپے 57 پیسے فی لٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story