کابینہ اجلاس بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

اجلاس میں وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر سے متعلق نکات پر کابینہ ارکان سے مشاورت


ویب ڈیسک September 17, 2019
کابینہ اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری دے دی.

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے اور سول سروس ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم لانے کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر سے متعلق نکات پر کابینہ ارکان سے مشاورت کی جب کہ وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سےشیڈول ملاقاتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر امریکا جارہے ہیں، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے مجوزہ دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا ہے۔

خصوصی میڈیا ٹربیونلز

معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریاست کا چوتھا ستون میڈیا ہے، وزیر اعظم پاکستان اور موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی میڈیا ٹربیونلز قائم کیے جائیں۔ ٹربیونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا جلد ازالہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں