400 سے زائد اراکین اسمبلی و سینیٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں الیکشن کمیشن

کوائف جمع نہ کرنے والوں میںوزیراعلی خیبرپختونخوا، امین فہیم،شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی اور آفتاب شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک October 01, 2013
کوائف جمع نہ کرنے والوں میںوزیراعلی خیبرپختونخوا، امین فہیم،شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی اور آفتاب شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی مدت ختم ہونے کے باوجود 400 سے زائد اراکین اسمبلی و سینیٹ نے اثاثوں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت 748 ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، جبکہ سینیٹ کے 27، قومی اسمبلی کے 95، پنجاب اسمبلی کے 123، سندھ اسمبلی کے 68، بلوچستان اسمبلی کے 27 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 85 ارکان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوائف جمع نہ کرنے والوں میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک، امین فہیم، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی اور آفتاب شیرپاؤ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں