میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے چیئرمین نیب

خیبر پختون خواہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

خیبر پختون خواہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال . فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب خیبر پختون خواہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں نیب خیبر پختون خواہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔


اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے گزشتہ 22 ماہ میں قوم کے لوٹے ہوئے 71 ارب برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیئے جب کہ نیب خیبر پختون خواہ نے گزشتہ 22 ماہ میں 50 کروڑ روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیب خیبر پختونخواہ کی کارکردگی اچھی رہی۔
Load Next Story